ٹونٹی ٹونٹی میں آیرون ٖفنچ دوہزار رن بنانے والوں میں شامل

ٹونٹی 20 میں آیرون ٖفنچ دوہزار رن بنانے والوں میں شامل

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

آیرون فنچ ٹونٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں دو ہزار رن بنانے والوں میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں 4 ستمبرکوکھیلے گئے پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں اپنی 46 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔ انہوں نے62 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین لااقوامی کی62 ویں اننگ کے دوران ایسا کیا۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے آیرون فنچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والے بلے باز بنے۔

سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والے کھلاڑی ہندوستان کے وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے اپنے60 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کی56ویں اننگ میں ایسا کیا تھا۔

انگلینڈکے خلاف ایڈیلیڈ میں 12 جنوری2011 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے آیرون ٖفنچ نے دو ہزار رن بنانے میں نو سال اور236 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے آسڑیلیا کے دوسرے اور کل ملاکر دسویں کھلاڑی بنے۔

ٹونٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہندوستان کے وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے 2010سے اب تک جو82 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی76 اننگوں میں 50.80 کی اوسط اور138.24 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 2794 رن بنائے ہیں۔

وہ دو مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر94 ہے جو انہوں نے 50 بالوں پر چھ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے ویسٹ انڈیز کے خلاف حیدر آباد میں 6 دسمبر2019 کو بنایا تھا۔

آسڑیلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے جنہوں نے2009 سے اب تک جو 80 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی80 اننگوں میں 31.90 کی اوسط اور139.98 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 24 ایک سنچری اور18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2265 رن بنائے ہیں۔

وہ پانچ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر100 ہے جو انہوں نے 56 بالوں پر دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سری لنکا کے خلا ف ا یڈیلیڈ میں 27 اکتوبر2019کو بنایا تھا۔

آیرون فنچ نے ابھی تک جو62

بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی62 اننگوں میں 38.39 کی اوسط اور155.58 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 2035رن بنائے ہیں۔

وہ چار مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور انکا سب سے زیادہ اسکو ر172 ہے جو انہوں نے 76 بالوں پر 16 چوکوں اوردس چھکوں کی مدد سیزمبابوے کے خلاف ہرارے میں 3 جولائی 2018کو بنایا تھا۔یہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

آیرون فنچ کی موجودگی میں آسڑیلیا کو میچوں میں 32 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں جیت ملی ہے جس میں انہوں نے 47.84 کی اوسط اور 166.11 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے166.11 رن بنائے ہیں۔

جن28 میچوں میں آسڑیلیا کو ہار ملی ہے ان میں وہ 29.70 کی اوسط140.45 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار نصف سنچریوں کے ساتھ 802 رن بنائے ہیں۔ دو نامکمل میچوں میں انہوں نے37 رن بنائے ہیں۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں