ٹونٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں شاداب خان کے وکٹوں کی نصف سنچری

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

شاداب خان ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستانی لیگ اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں معین علی کو آوٹ کرکے ایسا کیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں 26 مارچ 2017 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے شاداب خان نے اپنے وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے میں تین سال اور155 دن کا وقت لیا۔وہ ایسا کرنے والے پاکستان کے ساتویں اور کل ملاکر36 ویں بالر بنے۔شاداب خان نے ابھی تک41 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی39 اننگوں میں 20.70 کی اوسط کے ساتھ پورے پچاس کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنا یا تھا۔
اپنے 41 ویں میچ کی39 وکٹ مکمل کرکے شاداب خان ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے لئے چوتھے سب سے تیز اور کل ملاکر مشتر کہ طور پر چودھویں سب سے تیز بالر بنے۔
پاکستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ شاید آٖفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 2006 اور2018 کے مابین 99 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی 97 اننگوں میں 361.2 اوور میں 2396 رن دیکر24.44کی اوسط اور 2 22.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ98 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنا پچاسواں وکٹ42 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں لیا تھا۔
عمر گل پاکستان کے لئے سب سے کم میچوں میں پپچاس وکٹ حاصل کرنے والے بالر ہیں انہوں نے اپنا پچاسواں وکٹ36 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں لیا تھا۔ انہوں نے 2007 اور2016 کے مابین 60 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی 60 اننگوں میں 200.3 اوور میں 1443 رن دیکر16.97کی اوسط اور 14.15 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ85کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنا پچاسواں وکٹ36 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں لیا تھا۔
سعید اجمل نے عمر گل کی طرح85 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے ایسا 2009 اور2015 کے مابین 64 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی 63 اننگوں میں 238.2 اوور میں 1516 رن دیکر17.83کی اوسط اور 16.82 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اپنا پچاسواں وکٹ37 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں لیا تھا۔
محمد عامر نے اپنا پچاسواں وکٹ41 ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں حاصل کیا تھا۔ اس تیز بالر نے 2009 سے اب تک 49 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی 49 اننگوں میں 177.5 اوور میں 1238 رن دیکر20.98کی اوسط اور 16.82 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 59 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
محمد حفیظ نے92 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی67 اننگوں میں 54 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ سہہیل تنویر نے 57 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی67 اننگوں میں اتنے ہی کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنا یا تھا۔ ٖفیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں