چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں، اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 16 رکنی اسکواڈ کاحصہ بنالیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوءنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا،ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا،ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔
ٹریولنگ ریزرو:
خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)
اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر) محمد وسیم، چیف سلیکٹر۔
محمد وسیم کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوءنٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا، انہیں اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے مگر ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے قومی ٹی ٹوءنٹی میں بہتر کھیل پیش کیا۔
تاہم ابتدائی تینوں کھلاڑی ہمارے مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوءنٹی ورلڈکپ 2021 :
24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی
26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ
29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی
2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی۔
7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی۔
11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔