پاکستان اورانگلینڈ کے مابین1974 ٹیسٹ سیریز کی کہانی

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور وہاں ٹیسٹ سیریز جاری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نے اپنا پہلا دورہ انگلینڈ1954 میں کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل دورہ کرتی چلی آرئی ہے۔ ان تمام دوروں کی تفصیلات آپ کرکٹ اردو پر ملاحظہ کرسکتے ہیں یہ مضون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جیسےممتاز صحافی سید پرویز قیصر نے مرتب کیا ہے

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان نے 1974 میں جب انگلینڈ کا دورہ کیا تھا تو سریز کے تینوں ٹسٹ برابر رہے تھے۔اس سریز میں پاکستان کے کپتان انتخاب عالم تھے جبکہ انگلینڈ کی قیادت مائیک ڈینس نے کی تھی۔
سریز کے پہلے ٹسٹ میں جو لیڈز میں کھیلا گیا تھا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے101.5 اوور میں 285 رن بنائے تھے۔ ماجد خان نے سب سے زیادہ75 رن بنائے تھے۔ انہوں نے222 منٹ میں 201 بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔ دسویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے سرفراز نواز نے84 منٹ میں 74 بالوں پرآٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ کے سبھی بلے باز پہلی اننگ میں 72 اوور میں 183 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت پاکستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر102 رن کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔انگلینڈ کی پہلی اننگ میں سب سے بڑا اسکور ڈیوڈ لائیڈ نے بنایا۔وہ 118 منٹ میں 104 بالوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔دوسری اننگ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی68.1 اوور میں 179 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ کو جیت کے لئے 282 رن بنانے تھے مگر وہ107 اوور میں چھ وکٹ پر 238 رن بناسکے جسکی وجہ سے یہ ٹسٹ برابر ہوا۔چھ میں سے چار وکٹ56 رن دیکر حاصل کئے۔

1974, Zaheer Abbas struck his second double century in Tests. His 240 off 410 balls with 22 fours helped Pakistan score 600 in the first innings against England at the Oval
PHOTO COURTESY PCB

لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ44.5 اوور میں نو وکٹ پر 130 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔71 کے اسکور پر پاکستان کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں تھا مگر اسکور میں 59 رن کا اضافہ کرنے کے بعد نو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔بائیں ہاتھ سے اسپین بالنگ کرانے والے ڈیرک انڈر وڈ20 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 105 اوور میں 270 رن بنائے تھے۔ وکٹ کیپر ایلن ناٹ نے سب سے زیادہ 83 رن بنائے، 226منٹ میں، 176 بالوں پر سات چوکوں کی مد د سے۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 97.5 اوور میں 226 رن بنائے۔ ڈیرک انڈر وڈ51 رن دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے87 رن درکار تھے۔ اس نے کسی نقصان کے بغیردس اوور میں 27 رن بنائے جسکی وجہ سے میچ برابر رہا۔
اوول میں آخری ٹسٹ میچ میں ظہیر عباس کی شاندار اننگ کی بدولت پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ165.3 اوور میں سات وکٹ پر 600 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ ظہیر عباس نے545 منٹ میں 410 بالوں پر22 چوکوں کی مدد سے240 رن بنائے تھے۔ ماجد خان صرف دو رن کی کمی کیوجہ سے سنچری مکمل نہیں کرسکے تھے۔ انہوں نے182 منٹ میں 163 بالوں پر12 چوکوں کی مدد سے98 رن بنائے تھے۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 225.4 اوورمیں 545 رن بنائے تھے۔ ڈینس ایمس نے سب سے زیادہ183 رن بنائے تھے،422 منٹ میں 372 بالوں پر19 چوکوں کی مدد سے۔ انتخاب عالم نے116 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 30 اوور میں چار وکٹ پر94 رن بنائے تھے۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں