پاکستان نے زمبابوے سے شکست کا بدلہ لے لیا، سیریز بھی جیت لی

ہرارے: آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے 164 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا گیا اور اوپنر ویسلے نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے مارومانی نے بھی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 35 رنز کی اننگز کھیلی
میچ کے دوران ایک موقع پر زمبابوے کی ٹیم کھیل پر حاوی دکھائی دی تاہم حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4کھلاڑیوں کو پولین بھیج دیا جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی
اوپنر محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ کپتان بابراعظم نے بھی اوپنر کا ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی ٹی 20 میچوں میں تیز ترین 2000 رنز بنانے بابر اعظم 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، اور 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں