پاکستان نے 1982 میں 28 سال بعد انگلینڈ میں جیت درج کی تھی

پاکستان نے 1982 میں 28 سال بعد انگلینڈ میں جیت درج کی تھی 

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور وہاں ٹیسٹ سیریز جاری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا دورہ انگلینڈ1954 میں کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل دورہ کرتی چلی آرئی ہے۔ ان تمام دوروں کی تفصیلات آپ کرکٹ اردو پر ملاحظہ کرسکتے ہیں یہ مضون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جیسےممتاز صحافی سید پرویز قیصر نے مرتب کیا ہے

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان نے انگلینڈٖ میں جب1954 میں پہلا دورہ کیا تھا تو پہلی جیت حاصل کی تھی۔ اس کو انگلینڈ میں اپنی دوسری جیت حاصل کرنے میں 28 سال کو وقت لگا۔

اس نے 1982 میں دوسری جیت حاصل کی تھی۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے یہ دورہ کیا تھا۔انگلینڈ کی قیادت باب ویلس نے کی تھی۔
سریز کا پہلا ٹسٹ جو بر منگھم میں کھیلا گیا تھا میزبان ٹیم نے 113 رن سے جیتا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 92.3 اوور میں 272 رن بنائے تھے۔

ڈیوڈ گاور نے سب سے زیادہ 74 رن بنائے تھے، 164 منٹ میں 144 بالوں پر12 چوکوں کی مدد سے۔ پاکستان کے کپتان عمران خان نے 25.3 اوورمیں 52 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 79.2 اوور میں 251 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ منصور اخترنے 176 منٹ میں 151 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے58 رن بنائے تھے۔ ایان گریک نے53 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں 105.3 اوور میں 291 رن بناکر پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے313 رن کا ٹارگیٹ دیا تھا۔ڈیرک رینڈل نے 249 منٹ میں 156 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے105 رن بنائے تھے۔

طاہر نقاش نے40 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ دوسری اننگ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی 56.4 اوور میں 199 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے میزبان ٹیم113 رن سے فاتح بنی۔

عمران خان نے138 منٹ میں 103 بالوں پر چھ چھکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 65 رن بنائے۔ایان بوتھم نے70 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان نے 1982 میں 28 سال بعد انگلینڈ میں جیت درج کی تھی
1982 – Mohsin Khan reached his double-century in the Lord’s Test.
He was the first Pakistani to achieve that feat at the
PHOTO COURTESY PCB

پاکستان نے لاردز میں کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ دس وکٹ سے جیت کر سریز برابر کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، پاکستان نے اپنی پہلی اننگ139 اوور میں آٹھ وکٹ پر 428 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔

محسن خان کے495 منٹ میں 386 منٹ میں 23 چوکوں کی مدد سے200 رنوں کی بدولت پاکستان کا یہ اسکور ممکن ہوسکا تھا۔انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 86 اوور میں 227 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔

فالوآن کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 86اوور میں 276 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ مدثر نذر نے32 رن دیکر چھ وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان نے جیت کے لئے درکار 77 رن کسی نقصا ن کے بغیر13.1 اوور میں بناکر جیت اپنے نام کی۔
تیسرا اور آخری ٹسٹ جو لیڈز میں کھیلا گیا، انگلینڈ نے تین وکٹ سے جیت کر سریز میں کامیابی حاصل کی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے100.5 اوور میں 275 رن بنائے تھے۔

عمران خان 67 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ انگلینڈ کی سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں 89.2 اوور میں 256 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ عمران خان نے49 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 81 اوور میں 199 رن بناکر انگلینڈ کو219 رن بنانے کا ٹارگیٹ دیا تھا۔

انگلینڈ نے80.2 اوور میں 7 وکٹ پر219 رن بناکر میچ تین وکٹ سے جیتا تھا۔ گریم فلاور کے 86 رنوں کی بدولت انگلینڈ کی جیت ممکن ہوئی تھی۔

پاکستان نے 1982 میں 28 سال بعد انگلینڈ میں جیت درج کی تھی

2 تبصرے “پاکستان نے 1982 میں 28 سال بعد انگلینڈ میں جیت درج کی تھی

  1. پاکستان کرکٹ ٹیم د نیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے جوکہ با آسانی کسی بہی ٹیم کو ہرا سکتی ہے لیکن لیکن لیکن ان کی اندرونی اختلافات کی وجہ سے کوی بہی کہلاڑی اچہی پرفارمنس نہیں دے پاتا۔اور اس مہینے کا پہلا ٹیسٹ اس کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں