قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے لیے چارٹرڈ طیارے سے روانہ ہوگئی۔
چونتیس رکنی قومی اسکواڈ جمعہ کی صبح بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوا۔ ان 34 ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔
قومی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنےہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی آئی اے سے چارٹرڈ طیارے کے لیے درخواست کی تھی۔ جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔