فوٹو، آئی سی سی

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دو سورن سے زائد آٹھویں شراکت

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان کے خلاف ساوتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹسٹ میں دوسرے دن کھانے کے وقفہ تک زک کرولی اور جوس بٹلر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر246رن جوڑلئے تھے۔ انگلینڈ کی اس وکٹ کے لئے دو سو رن سے بڑی دوسری اور کل ملاکرآٹھویں شراکت تھی۔یہ پاکستان کے خلاف اس وکٹ کی انگلینڈ کے لئے سب سے بڑی شرکت ہے۔
ٹسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت332 رن کی ہے جو اسٹیورٹ براڈ اور جوناتھن ٹروٹ کے درمیان لارڈز میں اگست 2010آٹھویں وکٹ کے لئے کی تھی۔ اس اننگ میں پاکستان نے انگلینڈ کے سات کھلاڑی102 پر آوٹ کردیئے تھے جس کے بعد332 رن کی شراکت کی گئی تھی۔ اسٹیوڑٹ بروڈ نے 426 منٹ میں 297 بالوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 169 رن بنائے تھے جو ٹسٹ کرکٹ واحد سنچری اور سب سے زیادہ اسکور تھا۔ جوناتھن ٹروٹ نے 554منٹ میں 383 بالوں پر19 چوکوں کی مدد سے 184 رن بنائے تھے جو انکا ٹسٹ کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس ٹسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگ اور225 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
مانچسٹر میں مئی2001 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں گراہم ٹھورپ اور مائیکل وارن نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 267 رن جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ انگلینڈ کو دوسرا وکٹ15رن پر گرا تھا جس کے بعد یہ شراکت ہوئی تھی۔

فوٹو، آئی سی سی
فوٹو، آئی سی سی

انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف تیسری سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ کولین کاوڈرے اورٹیڈ ڈیکسٹر کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اگست 1962 میں اوول میں ہوئے ٹسٹ میچ میں د وسرے وکٹ کے لئے 248 رن کی رفاقت کی تھی۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ 117 رن پر گرا تھا جس کے بعد یہ شراکت ہوئی تھی۔
پال کولنگوڈ اور السٹیرکک نے لارڈز میں جولائی 2006 میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں پہلی اننگ میں تین وکٹ 88 رن پر گرنے کے بعد چوتھے وکٹ کے لئے233 رن جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے اس وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے پانچویں سب سے بڑی شراکت ایلک اسٹیورٹ اور رابن اسمتھ نے کی ہے دونوں کھلاڑیوں نے جون1992 میں برمنگھم میں ہوئے ٹسٹ میچ میں تیسرے وکٹ کے لئے227 رن جوڑے تھے۔ انگلینڈ کا دوسرا وکٹ121 رن پر گرا تھا جس کے بعد یہ رفاقت ہوئی تھی۔ پال کولنگوڈ اورایون مورگن نے ناٹنگھم میں جولائی 2010 میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں پہلی اننگ میں چار وکٹ 118 رن پر گرنے کے بعد پانچویں وکٹ کے لئے219 رن جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے اس وکٹ کی ساوتھمپٹن ٹسٹ سے پہلے سب سے بڑی اور کل ملاکرپانچویں سب سے بڑی شراکت تھی۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں