پی ایس ایل 6 کا ترانہ بہت اچھا ہے، عاطف رانا

‏سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ بہت اچھا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں عاطف رانا نے کہا کہ ہر چیز کسی کے لیے اچھی اور کسی کے لیے بری ہوتی ہے۔

عاطف رانا نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ترانوں پر آغاز میں تنقید کی جاتی رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اہم یہ ہے کہ لوگوں کو متحرک رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے کو مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کا ’گروو میرا‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزن کے آفیشل ترانے اس سے لاکھ درجے بہتر تھے جبکہ کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ اُنہیں یہ گانا سُننا ہی نہیں چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں