فوٹو انگلینڈ کرکٹ

کرن برادران نے انگلینڈ کی جیت میں ادا کیااہم کردار

کرن برادران نے انگلینڈ کی جیت میں ادا کیااہم کردار

سید حمزاہ انورعلی

مانچسٹر میں آسڑیلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے 24 رن سے کامیابی حاصل کی اور تین میچوں کی سریز1-1 سے برابر کرلی۔

آسڑیلیا نے اسی میدان پر دو روز قبل کھیلا گیا میچ 19رن سے جیت کر سریز میں برتری حاصل کی تھی۔

میزبان ٹیم کی جیت میں کرن برادران،ٹام اور سام،نے ایک اہم کردار ادا کیا۔

یہ دونوں بھائی چوتھی مرتبہ ایک ساتھ کسی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کھیلے۔

بڑے بھائی ٹام کرن نے انگلینڈ کی اننگ میں 51 منٹ میں 39 بالوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 37 رن بنانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے عادل رشید کے ہمراہ نویں وکٹ کی شراکت میں 76 رن جوڑے جو انگلینڈ کے لئے اس اننگ میں سب سے بڑی شراکت اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اسکی نویں وکٹ کے لئے تیسری سب سے بڑی شراکت تھی۔

اس شراکت کی وجہ سے ہی انگلینڈ مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹ پر231 رن بنانے میں کامیاب رہی۔

انگلینڈ کا اسکورجب40.1 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 149 ہو ا تھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ دو سو کا ہندسہ بھی پار نہیں کر پائے گی۔

کرن برادران نے انگلینڈ کی جیت میں ادا کیااہم کردار
فوٹو انگلینڈ کرکٹ

انگلینڈ کے لئے نویں وکٹ کی سب سے بڑی ساجھے داری کا ریکارڈلیام پلنکٹ اور وکرم سولنکی کے پاس ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف لاہور میں 12 دسمبر2005 کو کھیلے گئے میچ میں پورے سو رن جوڑے تھے۔

انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی30.1 اوور میں 130 کے اسکور پر آوٹ ہوئے تھے جس کے بعد18.2 اوور میں سو رن کی ساجھے داری ہوئی تھی۔اس میچ میں انگلینڈ کوسات وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

مانچسٹر میں آسڑیلیا کے خلاف 24 جون 2018 کو کھیلے گئے میچ میں عادل رشید اور جوس بٹلر نے نویں وکٹ کی شراکت میں 81 رن جوڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں کیرون پولارڈ کے انڈین پریمیر لیگ میں 150میچ

انگلینڈ کا آٹھواں وکٹ29.4 اوور میں 114 رن پر گرا تھا جس کے بعد 16.1اوور میں نویں وکٹ کے لئے یہ ساجھے داری ہوئی تھی۔انگلینڈ نے یہ میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔

آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی 48.4 اوور میں 207 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ آسڑیلیا کی اننگ میں سام کرن اوور میں رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے جو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔

انہوں نے اپنے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دو وکٹ لئے تھے جسکے بعد اگلے تین میچوں میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے تھے۔

کرن خاندان:
ٹام کرن اور سام کرن کا تعلق کرکٹ کے خاندان سے ہے۔

ان دونوں کے دادا کیون پیٹرک کرن نے زمبابوے میں 1947-48 اور1954-55 کے درمیان سات فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی، جبکہ انکے والد کیون مالکم کرن نے زمبابوے کے لئے1983 اور 1987 کے درمیان گیارہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے سبھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ عالمی کپ کے دوران ہی کھیلے۔

ٹام کرن نے انگلینڈ کے لئے ابھی تک 23 ایک روزہ بین الاقوامی میچ، دو ٹسٹ اور 24 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے۔ سام کرنے نے 19 ٹسٹ، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ اورپانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

انکے دونوں کے درمیان انکے ایک اور بھائی بین کرن نے بین الاقوامی کرکٹ میں تو شرکت نہیں کی مگروہ فرسٹ کلاس اور ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں کھیلے ہیں۔

کرن برادران نے انگلینڈ کی جیت میں ادا کیااہم کردار

اپنا تبصرہ بھیجیں