کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے 2012میں پہلی مرتبہ جیتا تھاانڈین پریمیر لیگ خطاب

انڈین پریمیر لیگ کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی اورراجستھان رائلز نے پہلے انڈین پریمئر لیگ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
2009میں دکن چارجرس نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ 2010 میں چنئی سپر کنگس نے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس نے ہی2011 میں چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پانچواں سیزن میں،جو 2012میں 4 اپریل سے27 مئی تک ہوا،54 دنوں میں 74میچ کھیلے گئے تھے۔ دو میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوئے
۔دہلی ڈیر ڈیولس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگرلیگ میں دوسرے مقام پر رہنے والی کولکاتہ نائٹ ر ائیڈرس ٹورنامنٹ کی فاتح بنی تھی۔
چنئی میں 27 مئی کو ہوئے فائنل میں چنئی سپر کنگس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کی تھی اور مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر190 رن بنائے۔سریش رینا نے سب سے زیادہ73 رن بنائے۔
انہوں نے38 بالوں پرتین چوکوں اورپانچ چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔رجت بھاٹیہ نے تین اوور میں 23 رن دیکرایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔کولکاتہ نائٹ ر ائیڈرس کو میچ جیتنے اورپہلی مرتبہ خطاب حاصل کرنے کے لئے20 اوور میں 191 رن درکار تھے۔
اس نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر192 رن بناکر ناصرف یہ میچ جیتا بلکہ پہلی مرتبہ چمپےٗن ہونے کا اعزازبھی حاصل کیا تھا۔
منوندر بسلا نے سب سے زیادہ89 رن بنائے۔ وہ48 بالوں پرآٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔بین ہلفینس نے چار اوور میں 25 رن دیکردو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔منوندر بسلا کو میں آٖف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
پانچویں ایڈیشن میں 74میچوں میں 857 وکٹوں کے نقصان پر26.19 کی اوسط کے ساتھ22453 رن بنے۔ یہ رن 2868 اووروں میں 7.82 رن فی اوور کے حساب سے بنے۔
انڈین پریمیر لیگ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک ایڈیشن میں 22000 سے زیادہ رن بنے۔چھ کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں چھ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
رائل چیلنجرس بنگلور کے کریس گیل، چنئی سپر کنگس کے مرلی دجے، دہلی ڈیر ڈیولس کے ڈیوڈ وارنر اور کیون پیٹر سن، ممبئی انڈینس کے روہت شرما اور راجستھان رائلز کے اجنکیہ رہانے ایک ایک سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
کریس گیل نے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف دہلی میں 62 بالوں پر سات چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر128 رن بنانے میں کامیاب رہے جو اس سیزن کی سب بڑی اننگ رہی۔
سولہ بالروں نے اٹھارہ مرتبہ پانچویں ایڈیشن میں ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مرتبہ تین بالر ایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
چنئی سپر کنگس کے رویندر جدیجہ نے دکن چارجرس کے خلاف وشا کھا پٹنم میں چار اوور میں 16 رن دیکرپانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے
جو اس ایڈیشن میں کسی بھی بالر کی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی تھی۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے سنیل نارائن اور کنگس الیون پنجاب کے دیمیتری مسکرنہاس نے بھی ایک ایک بار پانچ وکٹ لئے۔ فیصل فیچرس