تو فین نہیں طوفان ہے،شارخ خان کا نعرہ

کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے 2014میں دوسری مرتبہ جیتا تھاانڈین پریمیر لیگ خطاب

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

انڈین پریمیر لیگ کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی اورراجستھان رائلز نے پہلے انڈین پریمئر لیگ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2009 میں دکن چارجرس نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔

2010 میں چنئی سپر کنگس نے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس نے ہی2011 میں چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2012 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ممبئی انڈینس 2013 میں چمپئین بنی تھی۔

ساتویں سیزن میں جو2014میں 16 اپریل سے یکم جون تک متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں ہواتھا،47 دنوں میں 60میچ کھیلے گئے تھے۔ اس مرتبہ آٹھ ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔

چنئی سپر کنگس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگرلیگ میں چوتھے مقام پر رہنے والی کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس ٹورنامنٹ کی فاتح بنی تھی۔

بنگلورمیں یکم جون کو ہوئے فائنل میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت کر پہلے کنگس الیون پیجاب سے بلے بازی کرائی تھی جس نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر199 رن بنائے۔وردھمان ساہانے سب سے زیادہ115 رن بنائے۔

انہوں نے55 بالوں پردس چوکوں اورآٹھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر یہ رن بنائے تھے۔پیوش چاولہ نے چار اوور میں 44 رن دیکردوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو میچ جیتنے اوردوسری مرتبہ خطاب حاصل کرنے کے لئے20 اوور میں پورے 200 رن درکار تھے۔

 19.3 اوور میں سات وکٹ پر200 رن بنائے جس کے بعد اس نے دوسری مرتبہ چمپےٗن ہونے کا اعزازبھی حاصل کیا تھا۔

منیش پانڈے نے سب سے زیادہ94 رن بنائے۔ وہ50 بالوں پرسات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

کرن ویر سنگھ نے چار اوور میں 54 رن دیکرچارکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔منیش پانڈے کو میں آٖف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

ساتویں ایڈیشن میں 60میچوں میں 671 وکٹوں کے نقصان پر28.02کی اوسط کے ساتھ18808 رن بنے۔

یہ رن 2305.3 اووروں میں 8.15رن فی اوور کے حساب سے بنے۔تین کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

کنگس الیون پیجاب کے وریندر سہواگ اوروردھمان ساہا اور ممبئی انڈینس کے لینڈل سیمنس ایک ایک سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

وریندر سہواگ نے چنئی سپر کنگس کے خلاف ممبئی میں 58بالوں پر 12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے122 رن بنانے میں کامیاب رہے جو اس انڈین پریمیر لیگ کے میں بھی سب بڑی اننگ تھی۔

نو بالروں نے بارہ مرتبہ ساتویں ایڈیشن میں ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کوئی بالر ایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے میں کامیاب نہیں رہا۔

چنئی سپر کنگس کے رونیدر جدیجہ نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف رانچی میں چار اوور میں 12 رن دیکرچار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو اس ایڈیشن میں کسی بھی بالر کی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی رہی۔

اسکے علاوہ راجستھان رائلز کے خلاف دوبئی میں انہوں نے چار اوور میں 33 رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے تھے۔

3 تبصرے “کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے 2014میں دوسری مرتبہ جیتا تھاانڈین پریمیر لیگ خطاب

اپنا تبصرہ بھیجیں