کیا فواد عالم پاکستان ٹیم کا حصہ ہونگے

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہے . قومی ٹیم میچ پریکٹس سمیت دیگر فٹنس سرگرمیں میں مصروف ہے . ایسے میں ایک بار پھر مختلف سمیت سے مڈل آڈر بیٹسمین فواد عالم کے حق میں صدائیں بلند ہونے لگی ہیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر زمیز راجہ، بیٹنگ کوچ یونس خان سمیت کئی کرکٹرز فواد عالم کو کھلانے کے حق میں ہیں، زمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا انتظار طویل ہو گیا،انھیں انگلینڈ کے خلاف آزمانا چاہیے۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے جولائی 2009 میں سری لنکا کیخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بناکرروشن مستقبل کی نوید سنادی تھی تاہم حیران کن طور پر انہیں11 سال کے طویل عرصے میں انھیں صرف 3 ٹیسٹ ہی کھیلائے گئے جو قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالیہ نشان کو جنم دیتا ہے۔

فواد عالم کو سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اور موجودہ کوچ مصباح الحق سمیت مختلف ادوار میں آنے والے سلیکٹرز بھی ان کی ملکی سطح کے مقابلوں میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے موقع دینے کی بات کرتے رہے لیکن کسی نے ٹیم میں شامل نہیں کیا تو کسی نے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھ کر باہر کردیا، فواد سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل تھے لیکن کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں