کیا ٹی 20ولڈ کپ اس سال ہو گا ؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق آ ئی سی سی کے بورڈ آف ممبر کا اہم اجلاس ویڈیو لنک پر منعقد کیا جائے گا جس میں ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کی قسمت کا فیصلہ سنایا جائے گا ، اجلاس میں اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کے اعلان کا قوی امکان ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے شیڈول اور وینیو کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی رواں سال ایونٹ ملتوی ہونے کی صورت میں آئندہ سال میزبانی کا کواہش مند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارتی بورڈ شیڈول کے مطابق آئندہ برس ہی ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا میزبان ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس بات کے حق میں نہیں کہ بیک وقت 2 ایونٹس کی میزبانی کرے ، البتہ اگلے برس دوسرا ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ آسٹریلیا میں شیڈول ہےجبکہ کورونا وائرس اور آسٹریلوی بورڈ عدم دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 ٹیموں کو آسٹریلیا میں بلا کر قرنطینہ اور بائیو سیکیور ماحول مہیا کرنا دشوار عمل قرار دیا ہے۔