نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ویلم سن سمیت کرکٹ نیوزی لینڈ نے 6 کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کردیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں لوکی فرگوسن،جیمزنیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلینگھمن شامل ہیں۔
تمام کھلاڑیوں نے کرکٹ نیوزی سے درخواست کی تھی انہیں آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی جائے ، جو کرکٹ نیوزی لینڈ نے قبول کرلی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے پلئیرز کو آگاہی دے گا، تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اے کرکٹ ٹیم کا دورۂ بھارت ملتوی کردیا ہے، ٹیم نے اگست میں بھارت کا دورہ کرنا تھا ۔