یاسر حمید کے لئے21 اگست بے حد یاد گار دن

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان کے ٹاپ آڈر بلے باز یاسر حمید کے لئے 21 اگست بے حد یاد گار دن ہے۔ آج سے17 سال پہلے یعنی2003 میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کراچی میں اپنے پہلے ٹسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔ وہ 313 منٹ میں 253 بالوں پر25 چوکوں کی مدد سے 170 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے جو پہلے ٹسٹ میں پاکستان کے لئے سب سے بڑ ا سکور ہے۔ اس سے پہلے پہلے ٹسٹ میں پاکستان کے لئے سب سے بڑی اننگ خالد عباد اللہ نے کھیلی تھی۔ آسڑیلیا کے خلاف کراچی میں اکتوبر1964 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں انہوں نے 330 منٹ میں 20 چوکوں کی مدد سے 166 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
فواد عالم نے اپنے پہلے ٹسٹ میں جولائی 2009 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف 384 منٹ میں 259 بالوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 168 بنائے تھے اور خالد عباد اللہ کو تیسرے مقام پر کر دیا تھا۔
پاکستان کے لئے پہلے ٹسٹ میچ میں ابھی تک بارہ کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائی ہیں جس میں سے آٹھ کھلاڑی پہلی اننگ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

in 2003, debutant Yasir Hameed scored 100 at National Stadium Karachi against Bangladesh. He was the ninth Pakistani to score a century on Test debut.
PHOTO COURTESY PCB

پہلی اننگ میں سنچری بنانے کے بعد دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے یاسر حمید نے پاکستان کی دوسری اننگ میں بھی سنچری اسکور کی وہ 229 منٹ میں 161 بالوں پر15 چوکوں کی مدد سے 105 رن بنانے میں کامیاب رہے۔
پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں سنچریاں اسکور کرنے والے یاسر حمید پاکستان کے پہلے اور کل ملاکردوسرے کھلاڑی تھے۔ان سے پہلے ایسا کارنامہ صرف ویسٹ انڈیز کے لارنس رو نے انجام دیا تھا۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے لارنس رو نے نیوزی لینڈ کے خلاف کنگسٹن میں فروری1972 میں کھیلئے گئے ٹسٹ میں پہلی اننگ میں 427 منٹ میں 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 214 رن بنائے تھے جو پہلے ٹسٹ میچ میں کسی کھلاڑی کا تیسرا سب سے بڑا سکور ہے۔ سب سے بڑا سکور بنانے کا اعزاز انگلینڈ کے ٹپ فوسٹر کے پاس ہے جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں دسمبر1903 کو کھیلے گئے میچ میں 419 منٹ میں 37 چوکوں کی مدد سے 287 رن بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کے جیک رودولف نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گانگ میں اپریل 2003 میں 521 منٹ میں 383 بالوں پر29 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 222 رن بنائے تھے جو پہلے ٹسٹ میں دوسری سب سے بڑی اننگ ہے۔
دوسری اننگ میں لارنس رونے153 منٹ میں 13 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر پورے سو رن بنائے تھے۔د وسنچریوں کے باوجود ویسٹ انڈیز اس میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی اور میچ برابر رہا۔
بنگلہ دیش کے خلاف کراچی میں پاکستان نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔یاسر حمید نے اس ٹسٹ کے بعد24 اور ٹسٹ کھیلے مگر وہ سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔انہوں نے کل 25 ٹسٹ میچوں کی 49 اننگوں میں دو سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے 32.41 کی اوسط اور 57.61 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1491 رن بنائے۔ وہ ایک مرتبہ صفر پربھی آوٹ ہوئے۔ ٖفیصل فیچرس
فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں