پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور وہاں ٹیسٹ سیریز جاری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نے اپنا پہلا دورہ انگلینڈ1954 میں کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل دورہ کرتی چلی آرئی ہے۔ ان تمام دوروں کی تفصیلات آپ کرکٹ اردو پر ملاحظہ کرسکتے ہیں یہ مضون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جیسےممتاز صحافی سید پرویز قیصر نے مرتب کیا ہے

پاکستان نے 1978 میں انگلینڈ کا چھٹا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں مہمان ٹیم کی قیادت وسیم باری نے کی تھی جبکہ مائیک بییرلی میزبان ٹیم کے کپتان تھے۔ پیکر سریز کی وجہ سے پاکستان کے صف اول کے کچھ کھلاڑی اس دورے میں شامل نہیں ہوئے تھے۔
برمنگھم میں ہوئے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگ اور57 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 60.4 اوور میں 164 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کے لئے سب سے زیادہ اسکور محسن خان نے بنایا تھا۔ انہوں نے 125 منٹ میں 100 بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے 35 رن بنائے تھے۔ کریس اولڈ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے22.4 اوور میں 50 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
انگلینٖڈ نے اپنی واحد اننگ144 اوور میں آٹھ وکٹ پر 452 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ کلائیو ریڈلی نے310 منٹ میں 234 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 106 رن بنانے میں کامیاب رہے جبکہ ایان بوتھم 195 منٹ میں 140 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے پورے سو رن بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے لئے سکندر بخت نے45 اوور میں 132 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاکستان نے جب اپنی دوسری اننگ شروع کی تھی تو اسے288 رن کا خسارہ تھا۔ دوسری اننگ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی103.4 اوور میں 231 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگ اور57 رن سے ہار ہوئی۔ صادق محمد نے 164 منٹ میں 123 بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے 79 رن بنائے۔ فل ایڈمنڈس نے 26 اوور میں 44 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دوسرے ٹسٹ میں جو لارڈز پر کھیلا گیا، میزبان ٹیم نے ایک اننگ اور120 رن سے جیتا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنی واحد اننگ میں 91.2 اوور میں 364 رن بنائے تھے۔ایان بوتھم نے 166 منٹ میں 110 بالوں پر12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رن بنائے تھے۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 36 اوور میں 105 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ باب ویلس نے 47رن دیکر پانچ اور فل ایڈمنڈس نے چھ رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فالوآن کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 66.5 اوور میں 139 رن بنائے۔ ایان بوتھم نے20.5 اوور میں 34 رن دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
لیڈز میں ہوئے تیسرے اور آخری ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم شکست بجانے میں کامیاب رہی۔بارش کی مداخلت کی وجہ سے یہ ٹسٹ برابر رہا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 105.4 اوور میں 201 رن بنائے تھے۔ صادق محمد نے 373 منٹ میں 282 بالوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 97 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 54 اوور میں سات وکٹ پر119 رن بنائے تھے۔ ڈیوڈ گاور نے 120 منٹ میں 99 بالوں پرچھ چوکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔۔ پاکستان کے لئے سرفراز نواز نے20 اوور میں 39 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ فیصل فیچرس
97 282 373 8