
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت اسٹیورٹ براڈ 7درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ تھری بولرز میں آگئے جبکہ ٹاپ10 بولرزز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، بلے بازوں میں بھی ٹاپ 10میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں بولرز میں پہلی 2پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پیٹ کمنز پہلے، نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی 10وکٹیں اڑانے والے مین آف دی سیریز بولر اسٹیورٹ براڈ 7درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، ٹم سائودی بدستور چوتھی پوزیشن پرہیں، جیسن ہولڈر 2درجے پیچھے ہٹتے ہوئے5ویں نمبر پر آگئے، ایک ایک درجہ تنزلی کیساتھ کاگیسو ربادا چھٹے، مچل ا سٹارک 7ویں، جسپریت بمرا 8ویں، ٹرینٹ بولٹ 9ویں اور جوش ہیزل ووڈ10ویں نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا پہلا جبکہ بھارت کے کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے لیبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں میں بھی ٹاپ 10 میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آل رائونڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمببر پر جبکے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہی