PHOTO COURTESY: England Cricket

انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے قریب

آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ درجہ بندی کے مطابق ہندوستان پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے ، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اب انگلینڈ ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا سے دوسرا مقام چھین سکتی ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے ابھی دو میچ کھلینے ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی ٹیم سے ایک بھی میچ جیت گئی تو وہ میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت جائے گی اور اس کامیابی کے بعد انگلش ٹیم آسٹریلیا سے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرامقام چھین سکتی ہے ۔ پاکستان کی ٹیم درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں