
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے، محمد عباس 12 ویں نمبر پر ہیں، بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن ہے۔
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو کورونا وائرس کے باعث طویل لاک ڈاؤن کے بعد کھیلی گئی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
جیسن ہولڈر نے شان دار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کی 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جو یہ ان کے کیریئر کی بہترین باؤلنگ تھی۔
جیسن ہولڈر نے نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر سے ٹیسٹ باؤلنگ میں دوسری پوزیشن چھین لی۔
بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں، بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔