ٹیسٹ کرکٹ بھارتی ٹیم بدستور نمبر ون

فوٹو بی سی سی آئی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 ہرا کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مضبوط بنا لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ میں ایک درجہ ترقی حاصل کی تھی اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی تھی جبکہ کیویز ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ۔
بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکے انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دیکر اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں5ویں نمبر پر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق بھارت اور آسٹریلوی ٹیمیں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ بھارتی ٹیم 7 ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقا کو3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں