
حیدر علی نے اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز نصف سنچری کے ساتھ کیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں 66 منٹ میں 33 بالوں پرپانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے54 رن بناکر ایسا کیا۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے حیدر علی نے پندرہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلا۔
وہ پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور کل ملاکر45 ویں بلے باز بنے۔ اب 45 میں سے تین بلے بازوں نے سنچری کے ساتھ اپنے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کیریر کا آغاز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز کینڈا کے رویندر پال سنگھ تھے جنہوں نے کیمن آئس لینڈ کے خلاف سانڈیز پاریش میں 18 اگست 2019 کو کھیلے گئے میچ میں 48 بالوں پر چھ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے101 رن بنائے تھے۔
انکے دو دن بعدیعنی20 اگست 2019 کوونڈہوک میں کھیلے گئے میچ میں نامیبیا کے جین پیری کوٹز نے بوٹسوانا کے خلاف 43 بالوں پر سات چوکوں اور نوچھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے101 رن بنائے تھے۔
پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں سب سے بڑا اسکور کرنے کا اعزاز سربیا کے لیسلی دنبار کے پاس ہے۔
انہوں نے بلغاریہ کے خلاف کورفو میں 14 اکتوبر2019 کو61 بالوں پر پانچ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 104 رن بنائے تھے۔
یہ انکا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی تھا۔ یونان کے خلاف دوسرے دن وہ پہلی ہی بال پر صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے ابھی تک دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں جو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ تھے۔

آسڑیلیا کے ریکی پونٹنگ نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 17 فروری 2005 کو کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں 62 منٹ میں 55 بالوں پرآٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 98 رن بنائے تھے جو ٹسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا درجہ رکھنے والی ٹیموں میں پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں سب سے بڑا اور کل ملاکر چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔
انہوں نے تاریخ کے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں ایسا کیاتھا۔اسکے بعد ریکی پونٹنگ نے16 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے مگر اس سے بڑا سکور نہیں بناسکے۔
حیدر علی سے پہلے پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں چالیس سے بڑا اسکور بنایا تھا مگر کوئی بلے باز نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔
ان سے پہلے پاکستان کے لئے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں سب سے بڑا سکور بنانے کا ریکارڈ رعمر امین کے پاس تھا جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگس ٹاون میں 27 جولائی2013 کو کھیلے گئے میچ میں 41 منٹ میں 34 بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے 47 رن بنائے تھے۔
محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں اپنے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں 46 رن کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔
“حیدر علی کا نصف سنچری کے ساتھ کیریر کا آغاز” ایک تبصرہ