ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کے دو ہزار رن مکمل

بابر اعظم ٹسٹ کرکٹ میں اپنے دو ہزار رن مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن اپنی آوٹ ہوئے بغیر63 رن کی اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔جو انکے29ویں ٹسٹ کی 53 ویں اننگ تھی۔
اس ٹسٹ کے اختتام تک انہوں نے 45.44 کی اوسط کے ساتھ2045 رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں 13 اکتوبر2016 کو اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے اس کھلاڑی نے دو ہزار رن مکمل کرنے میں تین سال اور317دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے پاکستان کے33 ویں اور کل ملاکر316 ویں بلے باز بنے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابر اعظم ٹسٹ کرکٹ میں دو ہزار رن بنانے والے پاکستان کے نویں سب سے تیز بلے باز بنے۔ٹسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگوں میں دو ہزار رن بنانے کا ریکارڈ آسڑیلیا کے ڈان بریڈ مین کے پاس ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف برسبین میں 27 نومبر1931 کو اپنی226 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا تھا۔ انہوں نے 15 ٹسٹ میچوں کی22 اننگوں میں بلے بازی کرنے کت بعد اپنے دو ہزار رن مکمل کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ،بابراورعباس ٹاپ ٹین میں
پاکستان کی جانب سے سب سے کم اننگوں میں دوہزار رن بنانے والے کھلاڑی شعیب محمد ہیں جنہوں نے32 ویں ٹسٹ کی47 ویں اننگ میں ایسا کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں 29 اکتوبر1990 انہوں نے اپنے دوہزار رن اپنی142 رن کی اننگ کے دوران مکمل کئے تھے۔

سعید احمد نے آسڑیلیا کے خلاف کراچی میں 24اکتوبر1964 کو اپنی سات رن کی مختصر اننگ کے دوران دوہزار رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے25 ویں ٹسٹ کی48 ویں اننگ میں بلے بازی کرنے کے بعد ایسا کیا تھا۔
سعید انور اور محمد یوسف نے بھی دو ہزار رن مکمل کرنے کے لئے48۔48 اننگوں میں میں بلے بازی کی تھی مگر ان دونوں نے اپنے29 ویں ٹسٹ میچوں میں یہ اننگیں کھیلی تھیں۔
شعیب مجمد کے والد حنیف محمد پاکستان کے لئے دو ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز تھے۔
انہوں نے2 دسمبر1960 کو ہندوستان کے خلاف ممبئی میں اپنی160 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا تھا جو انکے28 ویں ٹسٹ کی49 ویں اننگ تھی۔ انہوں نے اپنے دو ہزار رن مکمل کرنے میں آٹھ سال اور 47 دن کا وقت لیا تھا۔
حنیف محمد کے چھوٹے بھائی صادق محمد نے اپنے بڑے بھائی کی طرح 49 ویں اننگ ویں اننگ کے دوران ٹسٹ کرکٹ میں اپنے دو ہزار رن مکمل کئے تھے مگر وہ27 ویں ٹسٹ میں یہ اننگ کھیلے تھے۔ انہوں نے ایسا کرنے میں سات سال اور147 دن کا وقت لیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں 20 مارچ1977 کو جب وہ 22 کے اسکور پر زخمی ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے دو ہزار رن مکمل کرلئے تھے۔ وہ اس اننگ میں دو دن بعد48 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ فیصل فیچرس
ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کے دو ہزار رن مکمل
“ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کے دو ہزار رن مکمل” ایک تبصرہ