پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز میں سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم نے 2021 میں 19 نصف سنچریاں اسکور کیں، جو کرکٹ کلینڈر کے سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہے۔
قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے نام کیا ہے، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63رنز کی اننگز کھیلی
بابر اعظم کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نمبر ہے جنہوں نے سال 2016 میں 18 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔
Most T20 50+ scores in a calendar year:
Babar Azam – 19* (2021)
Virat Kohli – 18 (2016)
Chris Gayle – 16 (2012)
Mohammad Rizwan – 15 (2021)
Babar Azam – 15 (2019)https://t.co/iI5HM9t1M4 | #PAKvSCO | #T20WorldCup pic.twitter.com/x5I2cyLhzF— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 7, 2021
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تیسرے نمبر پر آتے ہیں جنہوں نے سال 2012 میں 16 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔
چوتھے نمبر پر محمد رضوان کا نمبر آتا ہے جو رواں سال 15 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔
ان سے قبل کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
سال 2019 میں بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت 15 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔