
پاکستان نے1954 میں کیا تھا انگلینڈ کا پہلا دورہ
تین ٹسٹ میچوں کی سریز کے لئے پاکستانی ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں ہے۔ یہ پاکستان کا انگلینڈ کا سولہواں دورہ ہے۔ اس نے انگلینڈ میں پچھلے پندرہ دوروں میں جو 53 ٹسٹ کھیلے ہیں اس میں 12 میں اسے کامیابی ملی ہے،23 میں شکست ہوئی ہے اور18 ٹسٹ برابر رہے ہیں۔ پاکستان نے انگلینڈ کا پہلا دورہ1954 میں کیا تھا۔
پاکستان نے انگلینڈ میں پہلے دورے میں چار ٹسٹ کھیلے تھے جس میں ایک میں اسے فتح ملی تھی۔ ایک میچ میں شکست ہوئی تھی اور دو ٹسٹ برابر رہے تھے۔
پہلا ٹیسٹ
سریز کا پہلا ٹسٹ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہو اتھا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی سبھی کھلاڑی83.5 اوور میں 87 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ برائین اسٹیٹھم نے 18رن دیکر اور جونی وارڈل نے33 رن دیکر چار چار کھلاڑیوں کوآوٹ کیا تھا۔ فضل محمود اور خان محمد نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو آسانی سے رن نہیں بنانے دیئے۔ اس نے31 اوور میں نو وکٹ پر117 رن بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کی تھی۔ ٖفضل محمود نے54 رن دیکرچار اور خان محمد نے61 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے52.2 اوور میں تین وکٹ پر 121 رن بنائے۔
دوسرا ٹیسٹ
ناٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں میزبان ٹیم نے ایک اننگ اور129 رن سے جیت درج کی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم65 اوور میں 157 رن بناکر آوٹ ہوئی۔ تیز بالر باب اپلی یارڈ51 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ 139 اوور چھ وکٹ پر 558 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ڈینس کومٹن کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ کا یہ اسکور ممکن ہو سکا۔ انہوں نے287 منٹ میں 34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے278 رن بنائے تھے۔ دوسری اننگ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی112.4 اوور میں 272 رن بناکر آوٹ ہوئے۔

PHOTO COURTESY PCB
ٹیسرا ٹیسٹ
تیسرا ٹسٹ جو مانچسٹر میں کھیلا گیا بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ129 اوور میں آٹھ وکٹ پر 359 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 56.5 اوور میں 90 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔فالوآن کے بعد اس نے دوسری اننگ میں پندرہ اوور میں چار وکٹ پر 25 رن بنائے تھے۔
پاکستان نے اوول میں ہوئے چوتھے ٹسٹ میں 24 رن سے جیت حاصل کی اور سریز برابر کی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے51.4 اوور میں 133 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 59.3 اوور میں 130 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 92 اوور میں 164 رن بنانے کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لئے 168رن کا ٹارگیٹ دیا۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی 68 اوور میں 143 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ فضل محمود کی شاندار بالنگ کی وجہ سے پاکستان کی جیٹ ممکن ہوسکی۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 53 رن دیکرچھ اور دوسری میں 46 رن دیکر اتنے ہی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاکستان نے1954 میں کیا تھا انگلینڈ کا پہلا دورہ
2 تبصرے “پاکستان نے1954 میں کیا تھا انگلینڈ کا پہلا دورہ”