پاکستان نے1992 میں انگلینڈ میں پہلی مرتبہ سریز میں دو ٹسٹ جیتے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور وہاں ٹیسٹ سیریز جاری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا دورہ انگلینڈ1954 میں کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل دورہ کرتی چلی آرئی ہے۔ ان تمام دوروں کی تفصیلات آپ کرکٹ اردو پر ملاحظہ کرسکتے ہیں یہ مضون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جیسےممتاز صحافی سید پرویز قیصر نے مرتب کیا ہے

پاکستان نے 1992 میں جب انگلینڈ کا نواں دورہ کیا تھا تو پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز2-1 سے جیتی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے انگلینڈ میں ایک سریز میں ایک سے زیادہ ٹسٹ میچ جیتے تھے۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت جاوید میاں داد نے کی تھی جبکہ گراہم گوچ میزبان ٹیم کے کپتان تھے۔
یہ بھی پڑھیں 1962 کو پاکستان کا دوسرا دورہ انگلینڈ
سریز کا پہلا ٹسٹ جو برمنگھم میں کھیلا گیا تھا برابر رہا تھا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 137 اوور میں چار وکٹ پر 446 رن بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کی تھی۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 119 اوور میں سات وکٹ پر 459 رن بنائے تھے۔ پاکستان کے لئے سلیم ملک (165 رن) اور جاوید میاں داد (153 رن ناٹ آوٹ) نے سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ایلک اسٹیورٹ(190رن) اور روبن اسمتھ(127 رن) نے انگلینڈ کے لئے سنچریاں اسکور کی تھیں۔
لارڈز میں دوسرا ٹسٹ پاکستانی ٹیم دو وکٹ سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے 76.1 اوور میں 255 رن بنائے تھے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 98.5 اوور میں 293 رن بناکر38 رن کی سبقت حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگ میں 52.4 اوور میں 175 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے138 رن درکار تھے۔ اس نے45.1 اوور میں آٹھ وکٹ پر141 رن بناکر میچ میں دو وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
تیسرا ٹسٹ جو مانچسٹر میں کھیلا گیا بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے 126 اوور میں نو وکٹ پر 505 رن بناکر اپنی پہلی اننگ ڈکلیر کی تھی۔ عامر سہیل کی ڈبل سنچری(205رن) کی بدولت پاکستان کا یہ اسکور ممکن ہوسکا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 100.4 اوور میں 390 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 77 اوور میں پانچ وکٹ پر 239 رن بنائے تھے۔

انگلینڈ نے لیڈز میں کھیلا گیا چوتھا ٹسٹ چھ وکٹ سے جیت کر سریز برابر کردی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 79.3 اوور میں 197 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 113.5اوور میں 320 رن بناکر123 رن کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان نے دوسری اننگ میں 69 اوور میں 221 رن بنائے اورانگلینڈ کو جیت کے لئے99 رن کا ٹارگیٹ دیا۔ انگلینڈ نے چار وکٹ پر یہ اسکور بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔
اوول میں پانچواں ٹسٹ دس وکٹ سے جیت کر پاکستان نے ناصرف ٹسٹ جیتا بلکہ وہ سریز بھی 2-1 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 78.1 اوور میں 207 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 127.5 اوور میں 380 رن بناکر173 رن کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگ میں 72 اوور میں 174 رن بنائے۔ پاکستان کو میچ جیتے کے لئے دو رن درکار تھے۔ عامر سہیل نے چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
پاکستان نے1992 میں انگلینڈ میں پہلی مرتبہ سریز میں دو ٹسٹ جیتے تھے۔