PHOTO COURTESY PCB

1967پاکستان کا تیسرا دورہ انگلینڈ

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان نے 1967 میں انگلینڈ کا تیسرا دورہ کیا تھا جس میں تین میں سے دو ٹسٹ میچوں میں اسے ہار ہوئی تھی۔اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنے گھر پر لگاتار دوسری سریز جیتی تھی۔ اس دورے میں پاکستان کی قیادت حنیف محمد نے کی تھی جبکہ انگلینڈ کے کپتان برائین کلوز تھے۔
لارڈز کے تاریخی میدان پر سریز کا پہلا ٹسٹ بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے138.3 اوور میں 369 رن بنائے تھے۔ کین برنگٹن کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کا یہ اسکور ممکن ہوسکا۔ انہوں نے 308 منٹ میں 310 بالوں پر17 چوکوں کی مدد سے 148 رن بنائے تھے۔پاکستان نے 182.1 اوور میں 354 رن بنائے تھے۔ کپتان حنیف محمد نے542 منٹ میں 556 بالوں پر21 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 187 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ 90.3 اوور میں نو وکٹ پر241 رن بناکر ڈکلیر کی تھی اور پاکستان کو جیت کے لئے257 رن کا ٹارگیٹ دیا تھا۔ پاکستان نے بچے ہوئے وقت میں 62 اوور میں تین وکٹ پر 88 رن بنائے تھے۔

PHOTO COURTESY PCB
1967, Asif Iqbal scored 146 batting at number 9 against England in 3rd Test at The Oval. This was a record for a No. batsman
PHOTO COURTESY PCB

ناٹنگھم میں ہوئے دوسرے ٹسٹ میں مہمان ٹیم کو دس وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 69 اوور میں 140 رن بنائے تھے۔ کین ہگس نے19 اوور میں 35 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ 134.3 اوور میں آٹھ وکٹ پر 252 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ کین برنگٹن کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کا اتنا اسکور ممکن ہوا تھا۔ انہوں نے 409 منٹ میں 366 بالوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 109 رن بنائے تھے۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگ میں 64 اوور میں 114 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے صرف تین رن درکار تھے۔ اس نے2.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے تین رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
تیسرے اورآخری ٹسٹ میں جو اوول پر کھیلا گیا، انگلینڈ نے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی 102 اوور میں 216 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ جیف آرنلڈ نے29 اوور میں 58 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 167.4 اوور میں 440 رن بنائے۔ پہلے دو ٹسٹ میچوں کی طرح اس ٹسٹ میں بھی کین برنگٹن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ وہ 344 منٹ میں 289 بالوں پر چودہ چوکوں کی مدد سے 142 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 101.1 اوور میں 255 رن بنائے۔آصف اقبال نے 244 منٹ میں 200 بالوں پر21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 146 رن بنائے۔ جیف آرنلڈ کے ساتھی کین ہگس نے اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں پر قہر ڈھایا۔ وہ20 اوور میں 58 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کو جیتنے کے لئے32 رن درکار تھے۔ اس نے8.2 اوور میں دو وکٹ پر34 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے اور سریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں