1962 کو پاکستان کا دوسرا دورہ انگلینڈ

پاکستان نے1962 میں جب انگلینڈ کا دوسرادورہ کیا تھا تو اسے پانچ میں سے چار ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی تھی۔
اس سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ پاکستان نے کسی اور سریز میں نہیں دیکھایا تھا۔اس دورے پر پاکستان کے کپتان جاوید برکی تھے جبکہ انگلینڈ کی قیادت ٹیڈ ڈکسٹر نے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں! پاکستان نے1954 میں کیا تھا انگلینڈ کا پہلا دورہ
پہلا ٹیسٹ:
سریز کا پہلا ٹسٹ جو بر منگھم میں کھیلا گیا تھا، میزبان ٹیم نے ایک اننگ اور 24 رن سے جیتا تھا، ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینٖڈ نے اپنی پہلی اننگ 146 اوور میں پانچ وکٹ پر 544 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔
پاکستان سے دونوں اننگوں میں بھی اتنا اسکور نہیں بن سکا، پہلی اننگ میں اس نے101 اوور میں 246 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ فالوآن کے بعد اس کے سبھی کھلاڑی123 اوور میں 274 رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے۔
دوسرا ٹیسٹ
لارڈز میں کھیلے گئے سریز کے دوسرے ٹسٹ میں میزبان ٹیم نے نو وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 43.4 اوور میں پورے سو رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 101.4 اوور میں 370 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 119.3 اوور میں 355 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے86 رن کی ضرورت تھی جو اس نے17 اوور میں ایک وکٹ پر بنائے اور میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔
تیسرا ٹیسٹ
پہلے دو ٹسٹ میچوں کی طرح لیڈز میں ہوئے تیسرے ٹسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔تاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 132 اوور میں 428 رن بنائے تھے۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں 65.1 اوور میں 131 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ فالوآن کے بعد پاکستان نے74.4 اوور میں 180 رن بنائے جسکی وجہ سے انگلینڈ نے اس میچ میں ایک اننگ اور117 رن جیت حاصل کی۔
چوتھا ٹیسٹ
اس سریز کے چوتھا ٹسٹ جو ناٹنگھم میں کھیلا گیا ایسا واحد ٹسٹ تھا جس میں پاکستان ہار سے بچی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 136.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 428 رن بناکر اننگ ڈکلیر کی تھی۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی 86.1 اوور میں 219 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ فالوآن کے بعد اس نے101 اوور میں چھ وکٹ پر 216 رن بناکر میچ ڈرا کیا۔
پہلے تین ٹسٹ میچوں کی طرح پانچویں اور آخری ٹسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست ہوئی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 140 اوور میں پانچ وکٹ پر 480 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔
پاکستان کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 97 اوور میں 183 رن بناکر آوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پرمجبور ہونا پڑا۔ فالوآن کے بعد پاکستان کے سبھی کھلاڑی111.1اوور میں 323رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 8.3 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 27 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا۔
1962 کو پاکستان کا دوسرا دورہ انگلینڈ
“1962 کو پاکستان کا دوسرا دورہ انگلینڈ” ایک تبصرہ