1996 دورہ انگلینڈ کی پوری تفصیل

 پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور وہاں ٹیسٹ سیریز جاری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا دورہ انگلینڈ1954 میں کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل دورہ کرتی چلی آرئی ہے۔ ان تمام دوروں کی تفصیلات آپ کرکٹ اردو پر ملاحظہ کرسکتے ہیں یہ مضمون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جیسےممتاز صحافی سید پرویز قیصر نے مرتب کیا ہے

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان نے وسیم اکرم کی قیادت میں جب 1996 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا تو تین ٹسٹ میچوں کی سریز میں دو ٹسٹ میچ جیتے تھے۔ اس سریز میں انگلینڈ کے کپتان مائیک آٹھرٹن تھے۔
سریز کا پہلا ٹسٹ جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا، پاکستان نے164 رن سے جیت کر سریز میں برتری حاصل کرلی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے108.2 اوور میں 340 رن بنائے تھے۔انضمام الحق نے 299 منٹ میں 218 بالوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 148 رن بنائے تھے۔ سعید انور 162 منٹ میں 120 بالوں پر دس چوکوں کی مدد سے74 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑٰی پہلی اننگ میں 102.4 اوور میں 285 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ گراہم ٹھورپ نے سب سے زیادہ 77 رن بنائے تھے، 239 منٹ میں 167 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے۔ وقار یونس نے69 رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے جبکہ عطاالرحمان نے50 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 55 رن کی برتری کے ساتھ شروع کی تھی۔ اس نے اپنی دوسری اننگ113.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 352 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی۔سعید انور نے 198 منٹ میں 144 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے88 رن بنائے۔ اعجار احمد نے 182 منٹ میں 126 بالوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 اورانضمام الحق نے 187 منٹ میں 148 بالوں پرنو چوکوں کی مدد سے70 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے408 رن بنانے تھے مگر اس کے سبھی کھلاڑی97.1 اوور میں 243 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ مشتاق احمد نے57 رن دیکر پانچ اور وقار یونس نے85 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

1996, Pakistan won the Lord’s Test outclassing England by 164 runs. Inzamam ul Haq was the hero of the first innings with a 148 run contribution. Speedster Waqar Younis got the Man of the Match award for his match figures of 8 for 154. PHOTO COURTESY PCB

لیڈز میں کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ برابر رہا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے پہلی اننگ میں 153.2 اوور میں 448 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ156.5 اوور میں 501 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 81 اوور میں سات وکٹ پر242 رن بنائے تھے۔
تیسرے ٹسٹ میں جواوول میں کھیلا گیا، پاکستان نے نو وکٹ سے جیت حاصل کی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے99.2 اوور میں 326 رن بنائے تھے۔وقار یونس نے95 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ159.1 اوور میں آٹھ وکٹ پر 521 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔سعید انور نے378 منٹ میں 264 بالوں پر26 چوکوں کی مدد سے 176 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کی سبھی کھلاڑی اپنی دوسری اننگ میں 82.4 اوور میں 242 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ ایلک اسٹیورٹ نے 139 منٹ میں 100 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے 54 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ کا اسکور ایک وقت دو وکٹ پر166 تھا جس کے بعد اسکے آٹھ کھلاری جلدی آوٹ ہوئے۔ مشتاق احمد نے37 اوور میں 78 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے48 رن درکار تھے۔ اس نے6.4 اوور میں ایک وکٹ پر یہ رن بناکر میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں