PHOTO COURTESY BCCI Women

خواتین کا آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات میں ہوگا

خواتین کا آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات میں ہوگا
PHOTO COURTESY BCCI Women

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کی طرح خواتین کا آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔

بی سی سی آئی نے خواتین کے آئی پی ایل کے متحدہ عرب امارات میں ہونے کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ میں ہونے والا خواتین ورلڈ کپ بھی ملتوی

خواتین کے آئی پی ایل کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا اور بورڈ نے اب اس سلسلے میں معلومات دی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مردوں کے آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 8 یا 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ تاہم اس کے لئے بی سی سی آئی حکومت کی منظوری کی منتظر ہے ۔

ذرائع کے مطابق خواتین کے آئی پی ایل کا انعقاد یکم سے 10 نومبر تک کیا جاسکتا ہے اور اس سے قبل کھلاڑیوں کا کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

تاہم اس ونڈو میں بگ بیش لیگ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، جو ٹورنامنٹ میں خواتین کے آئی پی ایل ٹکراؤ کا باعث بن سکتا ہے ۔

بگ بیش کا انعقاد 17 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہونا ہے ۔ ایسی صورتحال میں دیکھنا ہوگا کہ بورڈ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا انتظام کس طرح کرے گا

“He literally walks the talk. He is a dream for every small town boy who aspires to play for the country and achieve it all.”#TeamIndia WODI side skipper @M_Raj03 on why she admires @msdhoni. #ThankYouDhoni pic.twitter.com/V3q67wFpx4
— BCCI Women (@BCCIWomen) August 17, 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں