
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو بہت مس کر رہی ہوں گھربیٹھنا مشکل ہے نہ تو انٹرنیشنل کرکٹ ہورہی ہے اور نہ ہی ڈومیسٹک کرکٹ . ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا .
بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے ، پر امید ہوں کہ حلات جلد نارمل ہوں گے اور سرگرمیاں شروع ہوں گی.
بسمہ معروف کے مطابق کہ کووڈ19 کی وجہ سے خواتین کرکٹ کوزیادہ نقصان ہوا ہے، وویمن کرکٹ پہلے ہی کم ہو تی تھی اب کووڈ19 کی وجہ سے وہ بھی رکی ہوئی ہے۔
“کرکٹ کومس کررہی ہوں گھربیٹھنا مشکل ہے.بسمہ معروف” ایک تبصرہ