آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

پاکستان اورانگلینڈ ایک بارپھرساوتھمپٹن میں مدمقابل

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹسٹ میچوں کی سریز کا تیسرا اور آخری میچ ساوتھمپٹن کے دی روز بال میدان پر جمعہ (21اگست) سے شروع ہوگا۔ پاکستان کا اس میدان پر دوسرا ٹسٹ ہوگا۔ انگلینڈ نے اس میدان پر ابھی تک جوپانچ ٹسٹ کھیلے ہیں اس میں دو میں اسے کامیابی ملی ہے، ایک میں شکست ہوئی ہے اوردو ٹسٹ برابر رہا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سریز کا دوسرا ٹسٹ اسی میدان پر کھیلا گیا تھا جو بارش کی نڈر ہوگیا تھا۔
انگلینڈ نے یہاں پہلا ٹسٹ جون 2011 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جو کسی فیصلہ کے ختم ہوا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹسٹ سے پہلے یہ واحد ٹسٹ میچ ہے جو اس میدان پر ڈرا رہا ہے۔ انگلینڈ نے جولائی 2014 میں ہندوستان کے خلاف 266 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ہندوستان ہی کے خلاف اگست،ستمبر 2018 میں ہوئے ٹسٹ میں میزبان ٹیم نے 60 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ مہینے کھیلے گئے ٹسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے ہرایا تھا۔
پاکستانی ٹیم کے لئے یہ انگلینڈ میں یہ ساتواں میدان ہے جہاں وہ کوئی ٹسٹ میچ کھیلے گی۔پاکستان نے انگلینڈ میں ابھی تک جو55 ٹسٹ کھیلے ہیں وہ سات مختلف میدانوں پر کھیلے ہیں۔ اس نے سب سے زیادہ ٹسٹ لندن میں لارڈز کے تاریخٰی میدان پر کھیلے ہیں۔ اس میدان پر پاکستان نے جو15 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں پانچ میں اسے کامیابی ملی ہے، چار میں شکست ہوئی ہے اور چھ ٹسٹ برابر رہے ہیں۔اوول میں پاکستان نے دس میں سے پانچ ٹسٹ میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ تین ٹسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ دو ٹسٹ برابر رہے ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پرپاکستان نے سات میں سے ایک ٹسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔تین ٹسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے اورتین ٹسٹ برابر رہے ہیں۔ہیڈنگلے،لیڈز پر دس ٹسٹ میچوں میں سے پاکستان کو ایک میں جیت حاصل ہوئی ہے، چھ ٹسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ تین ٹسٹ برابر رہے ہیں۔

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

برمنگھم کا ایجبسٹن اور ناٹنگھم کا ٹرینٹ برج ایسے دو میدان ہیں جہاں پاکستانی ٹیم نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں اس نے آٹھ ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں پانچ میں اسے شکست ہوئی ہے اور تین ٹسٹ برابر رہے ہیں۔ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں پاکستان کو چار میں سب تین ٹسٹ میچوں میں ہار کا سامنا کرناپڑا ہے۔اس کا ایک ٹسٹ اس میدان پر غیر ٖفیصلہ کن رہا ہے۔
لندن کا اوول ایسا واحد اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستان نے جیت کے ساتھ شروعات کی ہے۔ اس نے اگست 1954میں اس میدان پر کھیلے گئے اپنے پہلے ٹسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو24 رن سے شکست دی تھی۔تیز بالنگ کرانے والے فضل محمود نے اس ٹسٹ میں 99 رن دیکر بارہ وکٹ حاصل کئے تھے۔ ٖفضل محمود کی یہ کارکردگی انگلینڈ میں کسی پاکستانی بالر کی ایک میچ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ کل ملاکر یہ پاکستان کے لئے انگلینڈ کے خلاف دوسری سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔پاکستان کے لئے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی کارکردگی کا ریکارڈ عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے لاہور میں تیرہ وکٹ لئے تھے۔ فیصل فیچرس

2 تبصرے “پاکستان اورانگلینڈ ایک بارپھرساوتھمپٹن میں مدمقابل

اپنا تبصرہ بھیجیں