انگلینڈ اور آسٹریلیا کا آج پہلا ون ڈے

پاکستان زمبابوے سیریز ایک ہی وینیو پر کرانے کا فیصلہ

زمبابوے کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کرکٹ بورڈ شیڈول طے کررہا ہے

۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کی سیریز ایک ہی ویونیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سیریز کیلئے لاہور اور راولپنڈی کے نام زیر غور ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ بائیو سکیور ماحول کی وجہ سے ایک ہی ویونیوپر میچز کھیلے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچ لاہور میں ہونے کی وجہ سے سیریز بھی لاہور میں ہونے کی امید ہے ، پی ایس ایل کے باقی میچ نومبر میں کرائے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر دورانیے کی سیریز کیلئے اکتوبر میں پاکستان آئیگی، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز شیڈول ہے ۔

پاکستان زمبابوے سیریز ایک ہی وینیو پر کرانے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں