کیویزکرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو تیار
نیوزی لینڈ حکومت نےکیویز کرکٹ بورڈ کوپاکستان اورویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔سیریز طےکردہ کورونا وائرس پروٹو کولزکےتحت ہوگی
زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کنفرم ہوگیا ہے.
نیوزی لینڈ حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اورویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ سیریز کی میزبانی کی باضابطہ اجازت دے دی ہے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتے تک جاری کردیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیے نیوزی لینڈ کیخلاف 18 رکنی آسٹریلیائی خواتین ٹیم کا اعلان
گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دو ٹیسٹ اورتین ٹی ٹوئںٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے موجود حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرکنے والا تیسرا ملک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہین بھی نیوزی لینڈ کے دورے پر جائے گی ۔
نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دوران انٹرا اسکواڈ ٹریننگ اور میچز کھیلے جائیں گے، شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم نے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں جبکہ پاکستان شاہین نے 2 چار روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں
دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 40 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
کیویزکرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو تیار
NZC has received Government approval to proceed with plans to host international touring sides this summer, in line with prescribed health protocols and beginning with @windiescricket and @TheRealPCB. Details of the upcoming summer’s schedule will be announced early next week. pic.twitter.com/0ROc1ghjTs
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 24, 2020