
آئی پی ایل کا میلہ متحدہ عرب امارات میں 19ستمبر سے سجانے کا اعلان کردیا گیا البتہ ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کو آئسولیشن کا عرصہ مکمل کرنا ہوگا.
جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی اجازت کا بھی منتظر ہے ۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کے مطابق 51 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کا فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا
لیکن یو اے ای کے کورونا وائرس قوانین کے تحت ملک میں قدم رکھنے والے کسی بھی فرد کو دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے لہٰذا یہ قوانین پلیئرز پر بھی لاگو ہوں گے ۔
برجیش پٹیل نے 19ستمبر سے 8 نومبر تک شیڈول ایونٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باقی تمام تفصیلات آئندہ ہفتے بی سی سی آئی گورننگ کونسل اجلاس میں طے کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کی وباء کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے تیار ہے اور51 روز پر مشتمل ایونٹ کیلئے امارات کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ رہے گا جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھی ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے کیلئے جلد ہی اجازت مل جائے گی۔
“19 ستمبر سے ہوگا آئی پی ایل کا آغاز” ایک تبصرہ