پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول، بات چیت آخری مراحل میں

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی، سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرانے پر غور بھی کیا جارہا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کی میزبانی کیلئے پُرجوش ہیں، رمیز راجا

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں