فوٹو کرکٹ آسٹرلیا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی 20 سیریز ملتوی کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل اور کورونا وائرس کے پیش نظر آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین اکتوبر میں شیڈول ٹی 20 سیریز ملتوی کردی۔
کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز ملتوی کی ہے ، ویسٹ انڈیز کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کا انعقاد 4 ، 6 اور 9 اکتوبر کو شیڈول تھا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق 11 اور 17 اکتوبر کے درمیان ہونے والی آسٹریلیا بھارت ٹی 20 سیریز بھی ملتوی ہوگی ۔ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا بھی جلد اعلان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں