
سابق انڈین آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مہندر سنگھ دھونی کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کے پیش نظر بالروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ عرفان نے
کہا کہ جب وہ (دھونی) آئی پی ایل میں کھیلنے آتے ہیں تو میں سوچتا ہوں کہ تمام بالر بھی میری طرح ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کو بہت خوشی ہوگی کہ وہ آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کے خلاف بولنگ نہیں کررہے ہیں۔
دھونی اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ویسے بھی جب وہ سی ایس کے کی طرف سے کھیلتے ہیں تو وہ کھیل سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں ، وہ بہترین بلے باز کے طور پر بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ لیکن اس آئی پی ایل میں میں واقعتا انہیں دیکھنے کا منتظر ہوں۔ تمام بالرز کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ آئی پی ایل کھیلتے رہیں گے ۔ وہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کی قیادت کریں گے ، جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چمپیئن ممبئی انڈین سے ہوگا۔