دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا، کھیلا اور فتح کرلیا، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا، کھیلا اور اُس نے فتح کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوران کمنٹری کے لیے ساؤتھمپٹن میں موجود وسیم اکرم کی جانب سے بھی دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔
نھوں نے کہا کہ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا، کھیلا اور اُس نے فتح کر لیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایم ایس دھونی نے بطور کپتان بھارت کو ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔

سابق کپتان نے کہا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں