ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری

دھونی 2022 میں بھی چنئی کے لئے کھیلیں گے

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے بارے میں قیاس آرائی کے درمیان ٹیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاشی وشوناتھھن نے کہا کہ ٹیم کو اس ضمن میں کوئی سروکار نہیں ہے اور توقع ہے کہ دھونی 2022 میں بھی ٹیم کے لئے کھیلیں گے۔

گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد دھونی میدان سے باہر چل رہے ہیں جس نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔
دھونی آئی پی ایل سے میدان میں واپس آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں