سی پی ایل لیگ کا شیڈول جاری 18اگست کو پہلا میچ


کیریبین پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا .
18اگست سے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام 33 میچز کورونا وائرس کے باعث دو خا لی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے.
افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ گیانا امازون واریئرز اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ بارباڈوز کو سینٹ کٹس کا چیلنج درپیش ہوگا ۔برائن لارا کرکٹ اکیڈمی سیمی فائنل اور 10ستمبر کو ہونے والے فائنل سمیت 23 مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں