کیریبیئن پریمیئر لیگ کا8واں ایڈیشن آج سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جو ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ لیگ کے طور پر کھیلی جاتی ہے۔ یہ کیریبیئن پریمیر لیگ کا 8واںسیزن ہوگا جس کے تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، گیانا، بارباڈوس، جمیکا اور سینٹ لوسیا 6 مختلف مقامات پر کھیلے جانے تھے تاہم کوویڈ 19 وبائی بیماری کے سبب جون میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو2 مقامات پر تمام میچ کھیلنے کی درخواست کی گئی تھی اور اب کیریبیئن پریمیر لیگ کے تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مقام پر کھیلے جائیںگے۔ کیریبیئن پریمیر لیگ میں6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔
