
بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے دوران ان سے کوتاہیاں سرزد ہوئیں مگر اب خواہش ہے کہ تمام لوگ ان سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں۔
گزشتہ برس اکتوبر میں شکیب الحسن نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت تین الزامات کو قبول کیا تھا جب وہ دو ہزار اٹھارہ میں دو ٹورنامنٹس کے دوران بدعنوان افراد سے رابطے پر متعلقہ اتھارٹیز کو مطلع نہیں کر سکے ۔شکیب الحسن پر عائد پابندی 29 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی البتہ ان کا کہنا ہے کہ غلطیاں ہر کسی سے ہوتی ہیں لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ان سے کیا سیکھا گیا اور دوسروں کو بھی خطرات سے آگاہ کیا جائے ۔