ہیرو کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) 2020 میں افغانستان کے مجیب الرحمن (11 رن دے کر 3وکٹ) اورفیڈل ایڈورڈز (30 رنزپر 3وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدوت جمیکا تلاواز نے گیانا ایمیزون واریرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
گیانا نے نو وکٹوں پر 108 رنز کا اسکور کیا جواب میں جمیکا نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 113 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔
جمیکا کے 62 رنز پر پانچ بلے باز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تھے لیکن اس کے بعد نیکرماہ بونر (30 ناٹ آؤٹ ) اور آندرے رسل (ناٹ آؤٹ 23) نے ٹیم کو جیت کی منزل پر پہنچایا۔
