ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں شیکھر دھون کی پہلی سنچری
سید پرویز قیصر
شیکھر دھون ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے 268 ویں میچ کی265 ویں اننگ میں ایسا کیا۔دہلی کیپٹلس کی جانب سے کھیلتے ہوئے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں انہوں نے58 بالوں پر14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 101 رن بنائے۔
انکی اس سنچری کی بدولت دہلی کیپٹلس نے چنئی سپر کنگس کے خلاف ایک بال قبل پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اکسر پٹیل نے رویندر جدریجہ کے آخری اوور میں تین شاندار چھکوں کے ساتھ22 رن بناکر اپنی ٹیم کو سنسنی طور پر جیت دلانے میں مدد دی۔ آخری اوور میں کی دوسری بال پر شیکھر دھون نے ایک رن لیا تھا۔ اس اوور کی پہلی بال وائیڈ قرار دی گئی تھی۔
اس سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں انکا سب سے زیادہ اسکور63 بالوں پر11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر97 تھا جو انہوں نے دہلی کیپٹلس کی جانب سے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کولکاتہ میں 12 اپریل2019 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں بھی انکی ٹیم کو سات وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری
شیکھر دھون دہلی کیپٹلس کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں سنچری بنانے والے آٹھویں بلے باز ہیں۔دہلی کیپٹلس کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک نو سنچریاں اسکور ہوئی ہیں۔ ڈیوڈ دارنر نے دو سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ ریشبھ پنت، وریندر سہواگ، کونٹین ڈی کوک، ابراہم ڈی ویلیرس، کیون پیٹر سن اور سنجو سیمسن نے ایک ایک مرتبہ سو سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔
اپنی آوٹ ہوئے بغیر101 رن کی اننگ کے دوران سیم کرن کی بال پر پہلا چوکا لگاکرشیکھر دھون انڈین پریمیر لیگ میں 550 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بنے۔
انہوں نے2008 سے اب تک دکن چارجرس، دہلی کیپٹلس،ممبئی انڈینس اور سن رائزرس حیدرآبادکی جانب سے جو168 میچ کھیلے ہیں انکی167 اننگوں میں 34.29 کی اوسط اور125.96 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور39 نصف سنچریوں کے ساتھ4938 رن بنائے ہیں جس میں 563 چوکے اور103 چھکے شامل ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شیکھر دھون نے سب سے زیادہ چوکے سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے لگائے ہیں۔ 2013 اور2018 کے درمیان انہوں نے جو85 میچ کھیلے ہیں انکی 85 اننگوں میں 34.49 کی اوسط اور124.28 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ19 نصف سنچریوں کی مدد سے2518 رن بنائے ہیں جس میں 294 چوکے اور49 چھکے شامل ہیں۔
دہلی کیپٹلس کی جانب شیکھر دھون نے ابھی تک جو39 میچ کھیلے ہیں انکی 39 اننگوں میں 39.35 کی اوسط اور131.18 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اورگیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے1220 رن بنائے ہیں جس میں 138 چوکے اور26 چھکے شامل ہیں۔
دکن چارجرس کی جانب سے 2011 اور2012 میں اس بلے باز نے جو29 میچ کھیلے ہیں انکی 29 اننگوں میں 37.26 کی اوسط اور 129.37کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات نصف سنچریوں کی مدد سے969 رن بنائے ہیں جس میں 105 چوکے اور25 چھکے شامل ہیں۔ ممبئی انڈینس کے لئے وہ 15میچوں کی 14اننگوں میں 26چوکے اور تین چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔