پشاور زلمی کی آفیشل کٹ لانچ کر دی گئی

20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلیے پشاورزلمی نے اپنی آفیشل پلیئنگ کٹ لانچ کردی۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پشاور زلمی جہاں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہے
وہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کو بھی دنیا بھر کے سامنے پیش کریں۔
اسی لیے پشاور زلمی کی آفیشل پلئینگ کٹ میں پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک مالم جبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں