پاکستان سپر لیگ 6 کے آغاز میں5دن باقی رہ گئے۔تمام ٹیمیں آج سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرینگی۔پریکٹس سیشنز اور میچز کیلئے مجموعی طور پر 18پچزکی تیار کی گئیں ہیں
اسپن، فاسٹ، بیٹنگ اور بائونسی پچز تیار کر لی گئیں، ایک پچ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے
پی ایس ایل 6میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا مگر پی سی بی نے کراچی میں کوئی تشہیری مہم نہیں چلائی ، نیشنل اسٹیڈیم میں بھی گزشتہ سال کے بورڈز نصب ہیں۔
پی ایس ایل 6کا افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا، مگر کراچی میں لیگ کے حوالے سے تشہیری مہم منقود نظر آرہی ہے،
حیران کن طور پر نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت اور مختلف مقامات پر ہنوز پی ایس ایل 2020کے دیو قامت سائن بورڈز آویزاں ہیں، چھٹے ایڈیشن کا ایک بھی سائن بورڈ نصب نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب لیگ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے
لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک، ٹام ایبل اور سامیت پٹیل کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آج سے شروع ہونے والے پریکٹس سیشنز اور میچز کیلئے مجموعی طور پر 18پچزکی تیاری کا سلسلہ جاری ہے، اسپن، فاسٹ، بیٹنگ اور باونسی پچز تیار کر لی گئیں، ایک پچ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے۔
پشاورزلمی کی ٹیم سہ پہر3 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگی جبکہ رات ساڑھے 7بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشنز کا آغازکرینگی۔کل صبح 11 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت کرینگی۔
سہ پہر3 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغازکرینگی ۔
رات 7 بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز کرینگی ۔ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی ۔
20فروری کو افتتاحی میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام 7بجے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا
۔تماشائیوں کیلیے اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے، احاطے میں فوڈ اسٹالز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا، اتوار کو اسٹیڈیم کو حفاظتی تحویل میںلے لیا گیا ہے