چین،انڈیا تنازعہ : موبائل کمپنی ویوو ٹائٹل اسپانسر سے ہٹ گئی

ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر تناؤ کا اثر اب کھیلوں پر دکھائی دینے لگا ہے اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹائٹل اسپانسر چین کی موبائل کمپنی ویوو ہندوستان میں اٹھے سخت مخالفت کے بعد آئی پی ایل کے 2020 سیشن میں ٹائٹل اسپانسر سے ہٹ گئی ہے
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور چین کی موبائل کمپنی ویوو نے سال 2020 میں آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کیلئے اپنا معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے صرف ایک لائن کا بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن کا انعقاد 19ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے حالانکہ بی سی سی آئی کو اس کیلئے ابھی حکومت ہند کی منظوری کا انتظار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں