کریبین پریمئر لیگ ٹریڈنٹس اور نائیٹ رائیڈرس کی جیت

کریبین پریمئر لیگ میں باربا ڈوس ٹریڈنٹس کی دوسری سب سے چھوٹی جیت

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

کریبین پریمئر لیگ کے 2020کے سیزن کی شروعات کافی سنسنی خیر رہی۔
پہلے میچ میں ٹرینڈاد اینڈ ٹوباگو نائیٹ رائیڈرس نے گیانا آمیزن واریرس کے خلاف چار وکٹ سے جیت حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹروٹس کو چھ رن سے شکست دی۔ دونوں میچ براین لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینڈاد میں کھیلے گئے۔

PHOTO COURTESY: CPL

باربا ڈوس ٹریڈنٹس کی چھ رن کی جیت کریبین پریمئر لیگ میں رنوں کے اعتبار سے دوسری سب سے چھوٹی ہے۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر153 رن بنائے تھے۔ کپتان جیسن ہولڈر نے سب سے زیادہ 38 رن بنائے تھے، 22 بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے۔کائل میرس20 بالوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے37 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹروٹس نے جب اپنی اننگ شروع کی تو اسے فی اوور7.7 رن کی ضرورت تھی۔پہلی28 بالوں پر اسکے کھلاڑیوں نے ایک وکٹ پر30 رن بنائے تھے۔میچ کے آخری اوور میں اسے 20 رن درکار تھے۔کائل میرس نے یہ اوور کرایا تھا جس میں 13رن بنے۔ پہلی بال پر سہیل تنویر کوٰئی رن نہیں بناسکے دوسری بال نو بال تھی جس پر ایک رن یعنی کل دو رن ملے۔ جوشوا ڈا سلوا نے دوسری بال پر ایک رن لیکر اسٹرائیک سہیل تنویر کو دی۔انہوں نے ایک رن لیا۔ اگلی بال پر بھی ایک رن بنا جس کے بعد پانچویں بال وائیڈ قرار دی گئی۔ یہ بال جب دوبارہ پھیکی گئی تو سہیل تنویر اس پر شاندار چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔ آخری بال پر آٹھ رن درکا ر تھے۔ سہیل تنویر نے اس پر ایک رن لیا۔اس اننگ میں سب سے زیادہ اسکور جو شوا ڈا سلوا نے بنایا وہ 41 بالوں پر تین چوکوں کی مدد سے41 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ بین ڈنک نے 21 بالوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے34 رن بنائے۔ بارباڈوس ٹریڈنٹس کے مشیل سنٹنرکو میں آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ سے اسپین بالنگ کرانے والے مشیل سنٹنر نے 18 بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے 20 رن بنائے اور چار اوور میں 18رن دیکر دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔


باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے کریبین پریمئر لیگ میں رنوں کے حساب سے سب سے چھوٹی جیت جمائیکا تالاوہاس کے خلاف حاصل کی تھی۔22 اگست 2018 کو لوڈرہل میں ہوئے اس میچ میں اس نے جمائیکا تالاوہاس کو ایک سنسنی مقابلے میں دو رن سے شکست دی تھی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے۔اسٹیون اسمتھ نے 44 بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رن بنائے تھے۔جمائیکا تالاوہاس نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر 154 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے دو رن سے شکست ہوئی۔جمائیکا تالاوہاس کو آخری اوور میں نو اور آخری بال پر چار رن درکار تھے مگربائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرانے والے ریمن رائفر نے اس اوور میں صرف چھ رن دئیے اور اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ انہوں نے پہلی، چوتھی اور چھٹی بال پر ایک ایک رن دیا جبکہ انکی دوسری بال پر تین رن بنے۔ اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں