کریبین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے تیز سنچری

کریبین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے تیز سنچری

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

نکولاس پورن نے گیانا آمیزن واریرس کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹریوٹس کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ45 بالوں پر چا چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر پورے سو رن بنائے جوٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں انکی پہلی اور کریبین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے تیز سنچری تھی۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے نکولاس پورن نے 134 ویں ٹونٹی ٹونٹی میچ میں پہلی سنچری اسکور کی اس سے پہلے وہ13 نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

کریبین پریمیر لیگ میں ابھی تک دس کھلاڑیوں نے سترہ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کریس گیل اور ٖڈیون اسمتھ نے چار چار سنچریاں بنائی ہیں۔ آندرے رسل نے دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔انکی دونوں سنچریاں کریبین پریمیر لیگ میں سب سے تیز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کریبین پریمیر لیگ میں جونسن چارلس کے دوہزار رن

پورٹ آف اسپین میں 10 اگست2018 کو کھیلے گئے میچ میں آندرے رسل نے جمائیکا تلاوہاس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کے خلاف49 بالوں پر چھ چوکوں اور13 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر121 رن بنائے تھے۔ اس اننگ کے دوران انہوں نے اپنی سنچری 40 بالوں پر مکمل کی تھی جوجوکریبین پریمیر لیگ میں سب سے تیز سنچری تھی۔


دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جمائیکا تلاوہاس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کے خلاف بیسیٹیری میں 5 اگست2016 کو کھیلے گئے میچ میں 44 بالوں پر تین چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے پورے سو رن بنائے تھے۔ انہوں نے 42 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی جوکریبین پریمیر لیگ میں دوسری سب سے تیز سنچری تھی۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔ انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں 23 اپریل2013 کو تیس بالوں پر اپنی سنچری اسکور کی تھی۔ وہ 102منٹ میں 66 بالوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے175 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے جو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

نکولاس پورن نے 2013 سے اب تک کریبین پریمیر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس، گیانا آمیزن واریرس اور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ اسٹیل کی جانب سے جو 67 میچ کھیلے ہیں انکی 59 اننگوں میں 25.34 کی اوسط اور153.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1242 رن بنائے ہیں وہ سات مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہیں۔

چوبیس سالہ اس وکٹ کیپر نے پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ گیانا آمیزن واریرس کی جانب سے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ اسٹیل کے خلاف پروڈینس میں 31 جولائی2013 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا تب سے اب تک انہوں نے 134 میچوں کی 122 اننگوں میں 25.11 کی اوسط اور144.44 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اورتیرہ نصف سنچریوں کی مدد سے 1242 رن بنائے ہیں۔ فیصل فیچرس

2 تبصرے “کریبین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے تیز سنچری

اپنا تبصرہ بھیجیں